Thursday, June 11, 2015

Qmobile V8 Android Tablet

Qmobile Qtab V8 KitKat

قیو موبائل وی 8 قیو موبائل کمپنی کے نئے ماڈل ٹیبلیٹس میں سے ایک
 ٹیبلیٹ ہے جو مئ جون سن 2015 میں مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
قیو موبائل مارکیٹ میں دستیاب کسی بھی دوسرے چائنا سیٹ کے مقابلے میں زیادہ اچھا برانڈ ہے۔ کم از کم پچھلے کئ سال سے پاکستانی مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ ری سیل ویلیو کسی اچھے برانڈڈ سیل کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن گم نام قسم کے پرکشش سیل فونز خریدنے سے بہتر ہے قیو موبائل ۔ 
مندرجہ ذیل قیو موبائل کی ویب سائٹ ہے جسے دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ قیو موبائل ایک پاکستانی موبائل کمپنی ہے۔ 


یہ جو کچھ ہم لکھ رہے ہیں تو یہ سب بھی ہم قیو 8 پر ہی لکھ یا ٹائپ کررہے ہیں۔ ہمارے نذدیک یہ ایک اچھا سیٹ ہے جسے ہم کسی موبائل کمپیوٹر کی طرح استعمال کررہے ہیں۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ ٹھیک ہوگا کہ سیل فون اور کمپیوٹر  دونوں طرح سے۔
مندرجہ ذیل میں کچھ تصویریں جو ہم نے اس ٹیبلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اسی ٹیبلیٹ میں دی گئ اسکرین شاٹس کی مدد سے کھینچیں

پچھلے پانچ میگا پکسل کیمرہ سے کھینچی ہوئ پہلی تصویر

قیو ٹیبلیٹ ماڈل قیو 100 کے 2میگا پکسل کیمرہ سے کھینچی ہوئ تصویر 
دونوں تصویروں کے معیار میں کافی فرق ہے۔ نئے ماڈل ٹیبلیٹ کی تصویر پرانے ماڈل ٹیبلیٹ سے کافی بہتر ہے۔
قیو ٹیب وی 8 رئیل ریسنگ 3 کو باآسانی چلاسکتا ہے۔ قیو ٹیب وی 8کے گرافکس کافی حد تک شاندار ہیں ۔ گیم بغیر رکے ٹھیک ٹھاک چلتا ہے۔


کار کا بائ ڈیفالٹ کنٹرول تھوڑا عجیب سا ہے لیکن گزارے لائق ہے۔




پاکستانی گوگل نقشہ کافی دھندلا دھندلا غیر واضح ہے جبکہ امریکہ کا گوگل نقشہ کافی واضح۔ 
خیر ہمیں تو قیو ٹیب وی8 کافی مناسب لگا اس لیئے ہم تو مطمئین ہیں ۔ خیر فی الحال کیلیئے اتنا ہی۔ پھر کبھی مزید تفصیلات۔



No comments:

Post a Comment