امن ٹیک نجی شعبے میں قائم ایک ایسا فنی تعلیمی ادارہ ہے جہاں جدید وقت کے تقاضوں کے عین مطابق جدید اور انتہائ بہترین تعلیم اور تربیت انتہائ کم ٹیوشن فیس کی ادائگی پر منتخب طلبہ و طالبات کو صبح دوپہر اور شام کی شفٹ میں فراہم کی جاتی ہے
وہ تمام غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیاں مرد اور خواتین جو مہنگے فنی تعلیمی اداروں کی فیس ادا کرنے کی حیثیت نہیں رکھتے اور جو اپنی زندگی میں کچھ علم و ہنر سیکھ کر ایک اچھی زندگی کی شروعات کرنا چاہتے ہیں تو ایسے تمام افراد کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر امن ٹیک کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی کا ایک وزٹ ضرور کرنا چاہئے
امن ٹیک میں دورانے تعلیم مختلف وزٹرز امن ٹیک میں تعلیم اور تربیت کی فراہمی کا بذات خود قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں
امن ٹیک کراچی کی شروعات کا سہرا ان دو حضرات کو جاتا ہے ۔ امن ٹیک کو بنانے میں ان دو حضرات کا بڑا اہم کردار ہے۔
امن ٹیک کراچی کے ماتحت کراچی بھر میں ایک ہائ فائ یعنی اعلی ‛ قسم کی ایمبولینس سروس بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ امن ٹیک کی ایمبولینس سروس میں ابتدائ طبی امداد کا مکمل بندوبست ہوتا ہے ۔ یہ اندر سے بہت کشادہ اور آرامدہ بھی ہوتی ہیں
امن ٹیک ِ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے جس کے سہارے کوئ بھی اپنی قسمت بدل سکتا ہے اور معاشرے میں سر اٹھاکر ایک اچھی زندگی گرار سکتا ہے
یہ امن ٹیک کی وہ مرکزی عمارت ہے جہاں تمام تر کلاسس دفاتر اور ورکشاپس یعنی عملی تربیت گاہیں بنی ہوئ ہیں ۔ مرکزی دروازے سفید رنگت والے حصوں میں ہیں۔ عمارت کے باہر ایک بڑا سا کھیل کا میدان ہے جو اس تصویر میں نظر آرہا ہے ۔
امن ٹیک بنیادی طور پر فارن کنٹریز کی مالی اور فنی تعاون سے چلنے والا ادارہ ہے ۔ امن ٹیک کراچی میں کرائے جانے والے کورسس برطانیہ کے ٹیکنیکل اسکول کے منظور شدہ ہیں ۔ امن ٹیک میں ہونے والے تمام تر امتحانات بالکل اے لیول او لیول کے پرچوں کی طرح مختصر اور ٹو دی پوائنٹ ہوتے ہیں ۔ اگر آپ نے اپنی تعلیم اور تربیت پر دھیان دیا ہے تو آپ سارے کا سارا پرچہ چند منٹ میں کرسکتے ہیں ۔ تمام پرچے آسان ہوتے ہیں۔
ویسے تو زیادہ تر اساتذہ کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن برطانوی اساتذہ بھی اکثر و بیشتر ادارے کا وزٹ کرتے رہتے ہیں اور آپ کو ان سے سیکھنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
یہ الیکٹریشن کی ورکشاپ ہے جہاں ایک استاد کچھ طلبہ کو بجلی کی موٹر کے بارے میں تربیت فراہم کررہے ہیں۔ امن ٹیک میں ایک کلاس میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 30 - 35 طلبہ یا طالبات ہوتے ہیں ۔
فارن کنٹری سے آئے ہوئے وزٹرز کو ادارے کا وزٹ کرانے کے ساتھ ساتھ مختلف چیزوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جاتی ہے۔
امن ٹیک کی مرکزی عمارت
یہ وہ کھلی جگہ یا بڑا سا ھال ہے جہاں موقع کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ۔
امن ٹیک میں چھوٹے بڑے سب پڑھ لکھ سکتے ہیں۔ یہاں لکھنے پڑھنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے۔ کلاسس اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا اور کلاس کا ٹائم ختم ہوجاتا ہے۔
گوگل میپ کے ذرئعیے آپ باآسانی راستہ دیکھتے ہوئے امن ٹیک پہنچ سکتے ہیں۔
امن ٹیک کے بالکل سامنے کراچی ٹولز ڈائیز اینڈ مولڈ سینٹر ہے۔ یہاں سے بھی آپ مختلف کورسز کرسکتے ہیں ۔
امن ٹیک کی مرکزی عمارت۔ گاڑیوں کی پارکنگ ۔ مرکزی دروازہ۔ کھیل کا میدان۔ مسجد۔ واش رومز۔ کینٹین۔
کچھ عرصہ پہلے کی مرکزی دروازے کی تصویر
ادارے کا وزٹ کرنے والے غیر ملکی جو ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے
افراد کو مختلف ملازمتیں دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment