Sunday, June 1, 2014

QMobile M500














QMobile M500 روزمرہ کے عام استعمال کیلئے بہترین سیل فون ہے. QMobile چائنا کا سیل فون ہے جو پاکستان میں پاکستانی برانڈ کے طور پر فروخت ہو رہا ہے . Quality یعنی معیار کے معاملے میں چائنا سیل فونز دیگر برانڈڈ سیل فونز کے مقابلے میں ابھی بھی ہلکے ہیں . ان سیل فونز کا پلاسٹک کافی سستی قسم کا ہے اور ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر بھی ہلکے معیار کے ہوتے ہیں .جس کی وجہ سے ان کا کیمرہ کمتر معیار کا ہوتا ہے.چائنا سیل فون ایک طرح سے disposable cellphones یعنی استعمال کیا اور خراب ہونے پر پھینک دیا جیسی حیثیت رکھتے ہیں .پچھلے چند سالوں سے یہ ایک سال کی وارنٹی کیساتھ مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فروخت میں ٹھیک ٹھاک اضافہ ہوا ہے اور اب زیادہ اچھے اور مہنگے چائنا سیل فون بھی پاکستانی مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں .
مقامی مارکیٹ میں اس وقت QMobile, Voice, GFive برانڈ کے چائنا سیل فون اچھے ہیں . 
QMobile M500 کہنے کو تو ایک سستا سا ہلکے معیار کا سیل فون ہے لیکن اپنی خوبیوں کی وجہ سے کافی پرکشش ہے. مثال کے طور پر 
١. بڑی اسکرین اور بڑے سائز کی keys ہیں جس کی وجہ سے استعمال میں آسان ہے .
٢. طاقتور بیٹری دی گئی ہے جس کی وجہ سے بار بار re-charge کرنے کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی.
٣. اچھے مناسب معیار کا loud-speaker ہے.جسے آپ ریڈیو ، موسیقی یا گفتگو اونچی آواز میں سننے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں .
٤. اس میں ایک چھوٹی سی ٹارچ بھی دی گئی ہے جو آپ کو اندھیرے میں ٹھوکریں کھانے سے محفوظ رکھے گی .
٥. SD Card لگانے کی سہولت ہے جسے آپ music یا ضروری ڈیٹا محفوظ رکھنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں .
٦.اگرچہ اس کے پلاسٹک کا معیار زیادہ اچھا نہیں لیکن بیٹری cover پر بنے ہلکے سے textureکی مدد سے سیل فون پر آپ کی گرفت مظبوط رہے گی.
٧. آپ اس میں ایک ساتھ دو دو sim استعمال کرسکتے ہیں .
٨. USB data cable سے آپ اپنے سیل فون کو ریچارج بھی کرسکتے ہیں اور اپنے کمپیوٹر سے connect بھی. کمپیوٹر سے connect کرنے پر آپ اس کے کیمرہ کو web-cam کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں.ایسا آپشن آپ کو شاید ہی کسی دوسرے سیل فون میں ملے.PC Suiteکی مدد سے اپنے سیل فون کا ضروری ڈیٹا کمپیوٹر میں محفوظ کرسکتے ہیں .Mass Storage کی مدد سے اس کے SD Card کو read-writeکرسکتے ہیں .
٩. اس کے علاوہ بھی اور بہت کچھ کرسکتے ہیں .

 










مندرجہ ذیل میں ایک video review. وڈیو زیادہ اچھی تو نہیں لیکن آپ کو تھوڑا بہت اندازہ ہو جائے گا کہ یہ سیل فون کیسا ہے.

QMobile M500 - unboxing review