Monday, April 14, 2014

Homemade Taffy

گھر میں ملک ٹافی یعنی دودھ کی میٹھی ٹافی تیار کرنا نہایت ہی آسان ہے. گھریلو ٹافی ناصرف آسانی سے تیار ہو جاتی ہے بلکہ خرچہ کم ،ذائقه مزیدار اور بازار میں ملنے والی بہت سی ملک ٹافیوں سے کہیں بہتر ہے.
پرانی کہاوت ہے جو ابھی ہمیں ٹھیک سے یاد نہیں آرہی لیکن کچھ کچھ یاد ہے کہ جتنا گڑ ڈالیں گے تو اتنی ہی مٹھاس آئے گی . کچھ ایسے ہی ہے.
ان پیج اردو میں اردو لکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے. لکھائی بالکل ہاتھ کی لکھائی کے جیسی آتی ہے. یہاں اردو لکھنے میں وہ مزہ نہیں.سب سے زیادہ مشکل جملہ ختم ہونے پر لگایا جانے والا نقطہ لگانے میں پیش آتی ہے جو ہمیشہ ہی ادھر ادھر لگ جاتا ہے اور زبر زیر پیش لگانے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا.
چلیں جی اب خیر اصل بات کی طرف آتے ہیں جو ٹافی بنانے سے مطلق ہے.

ٹافی کی تیاری کیلئے آپ ایک برتن لے لیں.
برتن میں آپ تقریبا ایک پاؤ یعنی چوتھائی لیٹر دودھ لے لیں. 
دودھ میں ایک پاؤ شکر یعنی چینی ملالیں 
دودو اور چینی کے مکسچر میں دس بیس گرام یعنی تین چار چائے کے چمچ مکھن ملالیں 
یہ تو ہوگئے ٹافی کے بنیادی اجزا .چاہیں تو ان سب کو دھیمی دھیمی آگ پر اتنا پکائیں کہ جلے بغیر ایک گاڑھا گاڑھا مکسچر سا تیار ہو جاۓ . 
مکسچر میں تھوڑی تھوڑی در کے بعد چمچ چلاتے رہیں تاکہ ٹافی کا مکسچر برتن میں جل کر خراب نہ ہو جاۓ . گاڑھا ہونے پر  ایک پلیٹ یا کسی چکنے برتن میں پھیلا دیں 

اس مکسچر کو تھوڑا خشک ہونے پر چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر گولی کی شکل میں تیار کرلیں 
ٹافی کو مزید مزیدار بنانے کیلیے آپ اس میں کچھ اور چیزیں بھی ملا سکتے ہیں.
جیسے نمکین مونگ پھلی ، کھوپرا ، بادام ، اخروٹ وغیرہ .
یہ ٹافی تھوڑے لوگوں یا چند بچوں میں تقسیم کرنے کیلیے مناسب ہے. ضرورت کے حساب سے چیزوں کی مقدار میں کمی بیشی کرکے کم یا زیادہ ٹافی بنالیں.

No comments:

Post a Comment