فورج آف ایمپائرز
فورج آف ایمپائرز ایک بہت اچھا ملٹی ملین آن لائن اسٹریٹیجی گیم ہے جسے ہم بغیر کسی سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کیے براہ راست انٹرنیٹ کے زریعے کھیل سکتے ہیں. یہ تقریبا ہر سسٹم پر چل سکتا ہے ، جس میں ایڈوب فلیش اور انٹرنیٹ بروزر کی سہولت موجود ہو. یہ گیم مشھور ایج آف ایمپائرزکی طرز پر ہے. اس گیم میں ہم ، پتھر کے زمانے سے آغاز کرتے ہیں پھر ہم تحقیق کرتے کرتے نئے اور جدید زمانے کی طرف ترقی کرتے جاتے ہیں.
اس گیم کو دو طرح سے کھیلا جاسکتا ہے. مفت اور پیسہ خرچ کرکے. زیادہ تر لوگ بغیر پیسہ خرچ کیے کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں. یہ کھیل کھیلنے والے پر منحصر ہے کہ پیسہ خرچ کرے یا نہ کرے. پیسہ خرچ کرکے آپ ایک دو مہینے میں ہی اس گیم میں دیے گئے آخری زمانے تک پہنچ جاتے ہیں جس کے بعد گیم کھیلنے کا مزہ نہیں رہتا اور آپ گیم ختم کردیتے ہیں . بغیر پیسہ خرچ کرکے آپ روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہر کی ترقی کیلئے کم کرتے ہیں ، اور سست رفتاری سے گیم کے انجام کی طرف پہنچتے ہیں .
اس گیم کو کچھ اس طرز پر بنایا گیا ہے کہ نئے زمانے کی طرف ترقی کرنے کیلئے آپ کو دوسرے کھلاڑیوں کی لازمی ضرورت پڑے گی . دوسرے کھلاڑی آپ کو فائدہ اور نقصان دونوں پہنچاسکتے ہیں . فائدہ ایسے کہ آپ کو ترقی کرنے میں مدد فراہم کریں یا آپ کے شہر میں طاقت کے زور پر ڈاکہ ماریں اور آپ کی محنت میں سے کچھ حصہ چھین کر لے جائیں .
تمام ملٹی ملین آن لائن گیمز کی طرح اس گیم میں بھی لوگ چھوٹے چھوٹے گروپ بناکر ، ملکر ایک دوسرے کو مدد فراہم کرتے ہیں . اس گیم میں گروپ کو گلڈ کہتے ہیں جس میں زیادہ سے زیادہ 80افراد شامل ہوسکتے ہیں . گروپ میں ملکر کام کرنا اکیلے کام کرنے سے بہہت بہتر اور مفید ہے.
مجموعی طور پر یہ ایک بہترین گیم ہے جس کے گرافکس اچھے ، اچھا گیم ، لوگوں کے ساتھ ملکر کام کرنے اور دنیا جہاں کے لوگوں سے عارضی طور پر دوستی کرنے کا موقعہ میسر آتا ہے .
ہم نے اس گیم میں دو گروپ بنائے . ایک گروپ ایک اطالوی شخص کیساتھ بلکل ابتدا میں جو بہت جلد بور ہو کر چلا گیا کیونکہ اس گیم میں ایکشن کم اور اطمینان سے ، سکون سے کام کرنا پڑتا ہے . دوسرا گروپ ہم نے کچھ عرصے بعد بنایا جب ہم پرانے گروپ کے لوگوں سے اکتا گۓ جو شکایتیں کرنے میں آگے آگے اور کام کرنے میں پیچھے پیچھے تھے . دوسرا گروپ ہم ابھی تک کافی کامیابی سے چلا رہے ہیں .
ہمارے گروپ میں لوگوں کی اکثرت امریکی ہے. کچھ یورپی، کچھ مسلمان اور ایک دو پاکستانی بھی ہیں.
بہت سے لوگ اسٹریٹیجی گیم کھیلنا پسند کرتے ہیں . اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو آئیے اور اس گیم کو ایک دفہ ٹرائی کریں . بس یہ یاد رہے کہ یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں جہاں آپ چیٹ لگاکر ہر چیز اپنے حق میں بہتر کرلیں .
مزید تفصیلات جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ویب لنک پر کلک کریں
No comments:
Post a Comment